پاکستان

امن اور ترقی کے حوالے سے چیلنجز سے نمٹنا ہوگا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو

پاکستان کے لئے بڑا اعزاز، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی سربراہی کی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والی نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں عالمی برادری کے مسائل اور ان کے حل پر بات چیت وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والی کانفرنس میں کینیڈا، چیک ری پبلک، ہنگری، قطر اور سربیا سمیت مختلف ممالک کے نوجوان وزرائے خارجہ نے شرکت کی وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے بھی نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں شرکت کی ہمیں نہ صرف امن اور ترقی کے حوالے سے چیلنجز سے نمٹنا ہوگا بلکہ مستقبل کی نسلوں کے لئے مساوی معاشی حقوق کی بھی جدوجہد کرنا ہوگی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ ہیں اور آپ عالمی برادری کے ایک دوسرے سے تعاون کے حوالے سے اہم ترین کردار ادا کرسکتے ہیں انھوں نے کہا کہ دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی ایک دوسرے سے ملاقات کا مقصد دنیا کے مستقبل کے لئے ایک لائحہ عمل تشکیل دینا ہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہم منصبوں نے ان کے دنیا کے مختلف نوجوان وزرائے خارجہ کو اکھٹا کرنے کے اقدام کو سراہا دنیا کے مختلف ممالک کے نوجوان وزرائے خارجہ کا وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دینے کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔