صحت علاقائی

ڈینگی سے بچاؤ کے لئے خصوصی اجلا س آج منعقد ہوگا

ڈینگی کنٹونمنٹ بورد پینڈی

ڈینگی سے بچاؤ کے لئے خصوصی اجلا س منعقد ہو گا سی ای او کینٹ، محکمہ صحت کے افسران اور ممبر ان کنٹونمنٹ بور ڈ شر کت کریں گے
راولپنڈ ی کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام علاقوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے تمام تر اقدامات کو بروئے کارلایا جارہاہے عملہ کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کو ئی کو تاہی بر داشت نہیں کی جائے گی اس سلسلہ میں ایک اہم اجلاس 22ستمبر بروز جمعرات کنٹونمنٹ دفتر راولپنڈی میں سی ای او عمران گلزار کی زیرصدارت منعقد ہوگا جس میں محکمہ صحت کے افسران کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ اور ممبر ان کنٹونمنٹ بور ڈ شر کت کریں گے اجلاس میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلہ کئے جائیں گے اس سلسلہ میں شہر یوں سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیرپر عمل کر یں تاکہ ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہوسکے گھروں کے روشن دانوں اورکھڑکیوں میں جالی لگانے کا بندوبست،ڈینگی کے لاروے کی افزائش کو روکنے کے لئے گملوں،کیاریوں اورلان میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اورگھر کی چھت پر ضرورت کی اشیاء میں پانی جمع نہ ہوسکے،کاٹھ کباڑ، فالتوں سامان اورپرانے ٹائر فوری تلف کئے جائیں،نکاسی آب کا معقول بندوبست کرنے کے علاوہ صاف پانی ذخیرہ کرنے کے برتنوں،ٹینکیوں،ڈرموں کو ڈھا نپ کر رکھیں،علاوہ ازیں رات کو سوتے وقت کوائل مچھر بھگا ؤ لوشن اور باہر سوتے وقت مچھر دانی کے استعما ل کو یقینی بنائیں شہریوں سے یہ بھی کہاگیاہے کہ وہ اپنے گھروں کے ریفر یجر یٹر اور روم کولر میں پانی جمع نہ ہو نے دیں بچوں کو پوری آستینو ں کے کپڑے اور پتلون پہنائیں کینٹ کے تما م وارڈز میں آگا ہی مہم برا ئے ڈینگی کے بینر ز اور پو سٹر بھی آویزا ں کر دیئے گئے ہیں تا کہ ڈینگی جیسی مہلک بیما ری سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔