پاکستان

سارا ڈیزائن ہے کہ مائنس ون کیا جائے جو نہیں ہونا مائنس کرنے والے خود ہی مائنس ہورہے

بابر اعوان

سابق وزیر قانون اور عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ملک کی اہم تعیناتیوں کے فیصلے منور ظریف اور رنگیلا نہیں کرسکتے سارا ڈیزائن ہے کہ مائنس ون کیا جائے جو نہیں ہونا مائنس کرنے والے خود ہی مائنس ہورہے ہیں لاہورہائی کورٹ راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان الیکشن کمیشن آف پی ڈی ایم بن چکا ہے الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم سے متعلق ابھی تک کوئی آرڑر جاری نہیں کیا ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے گورننس کا کہیں کوئی نشان تک نظر نہیں آیا شہباز شریف دنیا کا پہلا وزیر اعظم ہے جسکا ملک پانی میں ڈوبا ہے اور وہ امریکہ بوٹ پالش کرنے گیا ہے یہ اقوام متحدہ نہیں امریکہ گئے ہیں کیونکہ انکو ملازمت وہیں سے ملی ہے الیکشن کمیشن نہ عدالت ہے نہ ٹریبونل ہے آئین کے آرٹیکل 204 میں واضع لکھا ہے کہ توہین عدالت کا اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو ہےالیکشن کمیشن کو خود سوچنا چاہئیے کہ وہ اپنا مزاق بنارہے ہیں ملک کی صورت حال یہ ہے کہ غریب کیلئے دو وقت کا کھانا مشکل ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔