پاکستان

احسن اقبال کو عدالت سے ریلیف مل گیا

احسن اقبال کو عدالت سے ریلیف مل گیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیر احسن اقبال کیخلاف نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس خارج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے انہیں بری کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے احسن اقبال کے کیس کی سماعت کی تھی
عدالت نے نیب سے سوالات پوچھے کہ اس کیس میں کرپشن کی تھی؟ نیب سے کرپشن کے ثبوت طلب کئے گئے تاہم نیب کی جانب سے عدالت کو اپنے جواب میں مطمین نہیں کیا جاسکا۔ عدالت نے نیب پر برہمی کا اظہار بھی کیا
نیب نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں کرپشن ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے ،شہریوں کی بھلائی کیلئے پراجیکٹ روک دیا،احسن اقبال کو آپ نے گرفتار کر کے رکھا، کرپشن کا آپ نہیں بتا رہے ، بار بار پوچھ رہے ہیں کہ پراجیکٹ میں کرپشن بتا دیں، اتنی لمبی سماعت اسی لیے کیں تاکہ کرپشن ثابت کر سکیں ۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے احکامات جاری کرتے ہوئے ریفرنس خارج کر دیا ، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سیاسی انجینئرنگ پر فیصلہ جار ی کیا تھا، کیا یہ سیاسی انجینئرنگ کا بہترین کیس نہیں؟ بیورو کریٹ احد چیمہ بری ہو گئے ہیں ناں ؟ 3سال آپ نے انہیں گرفتار رکھا کیا ثابت کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔