دلچسپ اور عجیب

عوامی تحریک کا آغاز، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس، عمران خان پر جرمانہ عائد

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے ہفتے سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ملکی حالات سماجی افراتفری کی طر ف جارہے ہیں اور ہفتے سے تحریک شروع کر رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ جو بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے دھمکی دے تو اسے واپس دھمکی دیں، اسے دھمکی دیں کہ اظہار رائے کی آزادی میرا آئینی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کسی کو نامعلوم فون نمبر سے دھمکیاں دیتے نہیں دیکھا۔
ان کا کہنا تھاکہ قانون کی بالادستی نہ ہوتو پھر ملک میں کرپشن ہوتی ہے، موجودہ صورتحال میں وکلا پر بڑی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف، ورلڈبینک کا کہناہےپاکستان سری لنکابننےکی طرف جارہاہے، آج پاکستان میں تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے، ہم پاکستان کو اس دلدل سے نکالیں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ بیرونی ملک 5 لاکھ پاکستانی سرمایہ کاری کریں توقرض مانگنےکی ضرورت نہ پڑے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ جو بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے دھمکی دے تو اسے واپس دھمکی دیں، اس کو دھمکی دیں کہ اظہار رائے کی آزادی میرا آئینی حق ہے۔
سابق وزیراعظم نے حکومت مخالف تحریک کا اعلان کیا کہ ہفتے سے میری تحریک شروع ہوجائے گی، جب آپ کوکال دوں میرے ساتھ نکلنا ہے، کوئی ایک مغربی ملک بتادیں جس کے وزیراعظم کے اربوں روپے کی پراپرٹی ملک سے باہر ہو اورتوچھوڑیں یہ ساتھ والا ملک نریندرمودی اس کی باہرکتنی پراپرٹیز ہیں؟ کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا ملک کا وزیراعظم باہر اربوں روپے کی پراپرٹیز رکھے۔
عمران خان نے وکلا سے کہا کہ میں اس تحریک میں نکل چکا ہوں، ہفتے سے یہ تحریک شروع ہوجائے گی اور جب کال دوں تو میرے ساتھ نکلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم سے کہہ رہا ہوں جو بھی آپ کو دھمکیاں دے، اس کو واپس دھمکی دو یہ کہتے ہوئے کہ میرا آئین میرے بنیادی حق اظہار آزادی کا تحفظ کرتا ہے۔مخالف جماعتوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے یہ بھاگ رہے ہیں، ان کو پتا ہے یہ الیکشن جیت نہیں سکتے اور پاکستانی قوم کہاں کھڑی ہے، اس لیے یہ سارے مل کر کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح کرسی پکڑ لیں ملک بے شک نیچے جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔