پاکستان

فیروز خان اور علیزہ کی علیحدگی، علیزہ نے سب کو حیران کر دیا

فیروز خان اور علیزہ کی علیحدگی، علیزہ نے سب کو حیران کر دیا

پاکستانی اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزہ نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔
اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے نفسیاتی و جسمانی تشدد کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں سیدہ علیزے نے کہا کہ ان کی چار سالہ شادی ہنگامہ خیز تھی، اس شادی کے دوران انہوں نے ذہنی و جسمانی تشدد کے علاوہ بلیک میلنگ، بے وفائی اور اپنے شوہر کے ہاتھوں بے عزتی کا سامنا کیا. انتہائی احتیاط کے ساتھ غور کرنے پر وہ اس نتیجے پر پہنچیں کہ وہ اپنی باقی زندگی اس ماحول میں نہیں گزار سکتیں.
تاہم سوچ بچارکے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ میں اپنی پوری زندگی اس خوفناک انداز میں نہیں گزار سکتی۔
فیملی کورٹ شرقی میں اداکار فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
اداکار فیروز خان کا کہنا تھا کہ بچوں کاخرچ ادا کر رہاہوں ، اسکول میں داخلہ بھی دلوایا مگر بچوں کی والدہ انہیں اسکول نہیں بھیج رہیں۔
اداکار کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں گلستان جوہر میں رہتی ہوں، روز ڈیفنس کے اسکول کیسے لے جاؤں۔عدالت نےکیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔
خیال رہےکہ گزشتہ دنوں معروف پاکستانی اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ میں علیحدگی کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے ایسے تشدد زدہ ماحول میں پرورش پائیں۔
فیروز اور علیزہ نے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا تھا اور دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دی تھیں۔
یاد رہے کہ فیروز اور علیزہ نے 2018 میں شادی کی تھی، دونوں کے دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔