کھیل

پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز: دوسرا مقابلہ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا

پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز: دوسرا مقابلہ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی 20 مقابلوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا بین الاقوامی مقابلہ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 7 ٹی 20 بین الاقوامی مقابلوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹاکرا آج نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم  میں ہو گا، مقابلہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔

مہمان برطانوی ٹیم کو ہری شرٹ پہننے والوں کے خلاف 7 مقابلوں کی سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل ہے، انگلینڈ نے پہلے ٹی 20 کرکٹ مقابلے میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ٹی 20 مقابلوں کی سیریز کے ابتدائی چار مقابلے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، کراچی میں ہوں گے، جبکہ آخری 3 مقابلے قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔