پاسبان حریت کے چیئرمین عُزِیر احمد غزالی نے آزاد جموں کشمیر کے عوام اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری شہریوں سے اپیل کی ہیکہ 26 جنوری جب بھارت اپنے نام نہاد جمہوری ملک ہونے اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا دعویٰ کرتا ہے اس دن کو یوم سیاہ اور یوم احتجاج کے طور پر منا کر دنیا کو بھارت کے دہشتگرد اور انسانیت کے بدترین دشمن چہرے کو بے نقاب کیا جائے ۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت جعلی جمہوریت کی آڑ میں نہتے کشمیری شہریوں کو قتل ، ریاست کے لوگوں کے تمام جمہوری، انسانی، سیاسی، سماجی اور مذہبی حقوق پامال کررہا ہے۔ بھارتی حکمران جعلی جمہوریت کی آڑ میں کس ظالمانہ انداز میں ریاست جموں کشمیر کے اندر نہتے نوجوانوں کو جعلی فرضی فوجی جھڑپوں میں قتل کررہے ہیں، نہتے کشمیری شہری بھارتی زندانوں میں قید کیئے جارہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت دنیا میں انسانی آزادیوں ، حقوق اور قدروں کا بدترین دشمن ملک ہے جہاں حکومت اور فوج کے پہرے میں مذہب کی بنیاد پر اقلیتوں کو مارا جارہا ہے۔ عُزِیر احمد غزالی نے آزاد کشمیر بھر کے عوام بالخصوص دارالحکومت کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 26 جنوری کو بھارت کی جعلی جمہوریت کیخلاف احتجاج میں شریک ہو کر مقبوضہ جموں کشمیر میں رواں بھارتی حکومت اور قابض فوجیوں کے جنگی جرائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں ۔ اُنہوں کہا کہ 26 جنوری دن 10 بجے برہان وانی چوک میں بھارتی جعلی جمہوریت کیخلاف احتجاج کیا جائے گا۔ سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے اور شہری مرکزی شاہراہ پر بھارتی فوجی قبضے کیخلاف احتجاجاً مارچ کریں گے۔
پاکستان
دنیا
26 جنوری کو بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو آزاد کشمیر بھر میں یوم سیاہ منایا جائے
- by Daily Pakistan
- جنوری 19, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 584 Views
- 2 سال ago