پنجاب پولیس نے 28 ستمبر کو سیاسی جماعتوں کے مظاہرے کے دوران جھڑپوں میں زخمی ہونے والے افسران اور اہلکاروں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔رپورٹ کے مطابق مشتعل ہجوم کے حملوں میں 26 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے ہیں، زخمی پولیس اہلکاروں کی تفصیلات اور تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی ہیں۔پنجاب یولیسز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 28 ستمبر کو راولپنڈی میں مشتعل افراد نے 26 پولیس افسران اور اہلکاروں کو زخمی کیا۔رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعت کی جماعتوں نے ہارو برج، کٹی پہاڑی اور ایم ون موٹروے اٹک پولیس پارٹیوں پر حملہ کر دیا، ایس ایچ او انسپکٹر ساجد، اے ایس آئی عامر سجاد اور اے ایس آئی خرم شہزاد کو لاٹھیوں اور پتھروں سے زخمی کر دیا۔ زخمی اہلکاروں میں عثمان علی، عمر شہزاد، شاکر علی، اکبر، عرفان علی اور اظہر، کانسٹیبل عزیز احمد، ثاقب علی، عبدالمالک، مظہر اور ظہیر عباس شامل ہیں۔
پاکستان
جرائم
28 ستمبر کا مظاہرہ ،پنجاب پولیس کے زخمی اہلکاروں کی تفصیل جاری
- by Daily Pakistan
- ستمبر 30, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 59 Views
- 2 ہفتے ago