پاکستان کھیل

3 بہنوں کا منفرد اعزاز ، انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی

3 بہنوں کا منفرد اعزاز ، انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی

پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں تین بہنیں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔تین بہنیں پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلیمیں ایک ساتھ شریک ہوں گی جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔تین پاور لفٹر بہنیں سیبل سہیل، ویرونیکا سہیل اور ٹوئنکل سہیل ایشین پیسفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جنوبی افریقا روانہ ہوگئیں۔ایونٹ میں تینوں بہنوں کے ویٹ کیٹگری کے مقابلے 9 اور 10 جولائی کو شیڈول ہیں جبکہ تینوں بہنیں 13 جولائی کو ایکوئپڈ پاور لفٹنگ میں حصہ لیں گی۔بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے ریکارڈ کے ساتھ تینوں بہنیں میڈلز لے کر عالمی ریکارڈ قائم کریں گی جس کے لیے تینوں نے بھرپور محنت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri