Site icon Daily Pakistan

5 اگست 2019 کا فیصلہ کشمیریوں کو قبول نہیں

محترمہ محبوبہ مفتی نے اسلام آباد سرینگر ہائی وے پر غیر ضروری ناکوں اور جامہ تلاشیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی تلاشی لی جا رہی ہے، ان کے موبائل فون چھینے جا رہے ہیں اور انہیں من گھڑت الزامات کے تحت گرفتارکیا جارہا ہے۔ ظلم و زیادتی کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا ان کا منشور ہے۔ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی ایک دن ضرور آئے گا جب انہیں اپنے کئے پر پچھتاوا ہوگا، جنہوں نے کشمیریوں کے ساتھ ناانصافی اور ظلم و زیادتی کی کیونکہ کشمیری لوگ خاموش ہیں لیکن مردہ نہیں۔ ان کے پارلیمنٹ میں جانا جموں کشمیر کے بے کس اور لاچار عوام کی آواز کو بلند کرنا ہے، اور اس بات کو اجاگر کرنا کہ 5 اگست 2019 کا فیصلہ یہاں کی عوام کو قطعی طور منظور نہیں ہے۔آج نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے درمیان لڑائی نہیں ہے اور نہ ہی عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے درمیان کوئی سیاسی جنگ ہے، آج صرف جموں کشمیر کی عوام کو ظلم و زیادتی سے نجات دلانے کی لڑائی ہے۔ ان طاقتوں کو روکنے کےلئے یکجا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ تنازعہ کشمیر کا حل ان کی پارٹی کےلئے سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کےلئے یہاں کے لوگوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اوراس دوران بڑی تعداد میں بچے یتیم اور خواتین بیوہ ہوئی ہیں۔مجھے یقین ہے کہ دفعہ370اور جو کچھ اگست 2019میں ہم سے چھین لیا گیا تھا، سود کے ساتھ واپس لیں گے۔ ہمیں پائیدار امن اور استحکام کی خاطر مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے مل کر جمہوری جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ برس دسمبر میں سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب سے دفعہ 370 کی منسوخی کے پارلیمنٹ اور صدر مملکت کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے بعد جموں و کشمیر کے سیاسی گلیاروں میں ایک بار پھر ہلچل دیکھی گئی ۔ سماجی رابطہ گاہوں، ویڈیو، آڈیو پیغامات کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا۔ بی جے پی کو چھوڑ کر تقریباً سبھی سیاسی جماعتوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ”با دل نخواستہ قبول“ کر لیا ۔جہاں جموں و کشمیر کے دو سابق وزراءاعلیٰ – محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ – کو گھروں میں نظر بند کیے جانے کو جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر اور ریاستی پولیس نے غلط قرار دیا ہے وہیں دونوں لیڈران نے مبینہ طور انہیں نظر رکھے جانے کی مذمت کی ہے۔ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہا: ”میرے ہم وطنو، سپریم کورٹ کا فیصلہ منزل نہیں بلکہ محض ایک پڑاو¿ ہے۔ اسے منزل سمجھنے کی غلطی مت کرو۔ ہمارے مخالفین چاہتے ہیں کہ ہم دل برداشتہ ہو کر امید ہی چھوڑ دیں، تاہم ایسا ہمیں ہرگرز نہیں کرنا چاہئے۔“سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ دفعہ 370عارضی تھا، اسی لیے اس کو منسوخ کر دیا گیا۔ یہ کشمیریوں کی ہار نہیں بلکہ آئیڈیا آف انڈیا کی ہار ہے۔“انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کےلئے بھارتی وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جس میں بھارت نواز کشمیری رہنما بھی مودی پر پھٹ پڑے اور مودی کے غیر قانونی اقدامات کی کھل کر مخالفت کی۔ مقبوضہ کشمیر کے 14 سیاسی رہنماو¿ں کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بیٹھک بے نتیجہ ثابت ہوئی، کشمیری قیادت نے مودی سے آرٹیکل 370 کی بحالی کا مطالبہ کیا، محبوبہ مفتی نے مسئلہ کے حل کےلئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات پر زور دیا۔مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کا ایک اور ڈرامہ فلاپ ہوگیا، کشمیری قیادت کے ساتھ بھارتی وزیر اعظم کی آل پارٹیز کانفرنس بے نتیجہ ختم ہوگئی۔ ساڑھے 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں شرکا نے آرٹیکل 370 کے خاتمہ پر بھارتی وزیر اعظم پر خوب تنقید کی جس پر مودی نے کہا کہ مناسب وقت پر مقبوضہ وادی کی ریاستی حیثیت بحال کی جائے گی۔میٹنگ میں آرٹیکل 370 کو ہٹائے جانے کے پانچ سالوں کے بعد مودی سرکار نے سرکار کے سیاسی لیڈروں کے ساتھ بات چیت کی ہے۔اے پی سی کے بعد مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ 5 اگست 2019ءسے مقبوضہ کشمیر کی عوام تکلیف میں ہے، بی جے پی نے 70 سال کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کرنے کی جدو جہد کی۔ ہم بھی کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کروا کر دم لیں گے ۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم سے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا تاکہ مقبوضہ وادی میں بسنے والے کشمیریوں کے معاشی حالات بہتر ہوں ۔ جموں کے لوگ پانچ اگست کے بعد سے غصے اور صدمے میں ہیں۔ عمر عبد اللہ نے کہاکہ ہم پانچ اگست کے اقدام کو نہیں مانتے،ہم قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے،ہم کورٹ میں لڑینگے۔ آرٹیکل 370 کو بھارتی سرکار بحال کرے۔ ہماری لڑائی اس اقدام کی واپسی تک جاری رہے گی۔ لداخ یونین ٹیریٹری کا درجہ عوام نہیں چاہتے۔ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کی جائیکا درجہ بحال کیا جائے۔ کشمیری رہنما غلام نبی آزاد نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے اور گرفتار رہنماو¿ں کی رہائی کا مطالبہ کیا کرتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ جلد واپس ملے اور اسمبلی انتخابات فورا کرائے جائیں۔ ڈومیسائل سے متعلق پرانے قوانین کو برقرار رکھا جائے۔ ریاست کی تقسیم نہیں ہونی چاہئے۔

Exit mobile version