کراچی میں 53 یونین کمیٹیز کے اضافے پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو فیس سیونگ دینے کیلئے نوٹیفکیشن نکالا۔حافظ نعیم نے مزید کہا کہ نوٹیفکیشن میں لکھا ہے کہ یہ اضافہ آئندہ انتخابات کے لیے ہے۔ مردم شماری کے بعد قومی، صوبائی اور بلدیاتی حلقوں کا ازسر نو تعین ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مل کر کراچی والوں کو بیوقوف نہ بنائیں۔
علاقائی
53 یونین کمیٹیز بڑھانے کا نوٹیفکیشن متحدہ کو فیس سیونگ دینے کیلیے نکالا گیا، حافظ نعیم
- by Daily Pakistan
- مارچ 14, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 52 Views
- 2 ہفتے ago