لاہور:وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ 6ماہ کے اندر پی آئی اے کو یورپ میں بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ترکوں نے ثابت کیا کہ پاکستان واقعی برادرانہ ملک ہے،ترکش ایئر لائن ورالے ہمارے مسافروں کو یورپ لیکر جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی آئی اے نے عروج دیکھا اور بدقسمتی سے زوال کی آخری حدود کو چھو لیا لیکن اداروں کو سیدھا کرنے اور چلانے کا پتہ ہے،پاکستان اور معیشت مشکل وقت سے گزر رہا ہے،ہمیں بطور قوم اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔