خاص خبریں

9 مئی مقدمات: عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 108 ملزمان کو سزائیں ، فواد چوہدری ، زین قریشی ،سیال کاستروبری

9 مئی مقدمات: عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 108 ملزمان کو سزائیں ، فواد چوہدری ، زین قریشی ،سیال کاستروبری

فیصل آباد:فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی مقدمات کے دو مقدمات میں فیصلہ سناتے ہوئے عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 167 ملزمان کو سزائیں سنا دیں۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سنایا، اس موقع پر عدالت کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے 108 ملزمان کو سزائیں سنادیں، عدالت نے حساس ادارے پر حملہ کیس میں 185 میں سے 108ملزمان کو سزا سنائی جبکہ دیگر کو بری کر دیا گیا ہے۔غلام محمد آباد میں درج 9 مئی کے مقدمے میں 66 ملزمان میں سے 8 ملزمان کو بری کر دیا جبکہ 58 ملزمان کو 10، 10 سال کی سزا سنائی۔ عدالت نے دو مقدمات میں 166 کو 10 سال کی سزا سنائی جبکہ رکن پنجاب اسمبلی جنید اکبر ساہی کو 3 سال کی سزا سنائی گئی۔
عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل کو 10 سال قید کی سزا سنائی۔ رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو بھی 10سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جو عدالت کی جانب سے سنائی گئی سب سے کم سزا ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیال کاسترو، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو بری کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے