پاکستان

9 مئی واقعات: عمران خان اور شاہ محمود کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور

9 مئی واقعات: عمران خان اور شاہ محمود کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا نے عدالت میں پیش ہو کر 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی، عدالت نے استغاثہ کی مہلت کی استدعا مسترد کر دی۔

9 مئی کے واقعات: شیخ رشید کی ضمانت منظور، عدالت نے رہائی کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تمام 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے