پاکستان خاص خبریں

وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، وفد کا معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ

وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، وفد کا معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ

وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد نے ملاقات کی، وفد نے وفاق سے ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر وزیر اعظم سے شکوہ کیا، جس پر وزیراعظم نے متحدہ کے وفد کو مطالبات کی جلد تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم کنوینئر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی، جس میں متحدہ رہنما فیصل سبزواری اور وسیم اختر بھی موجود تھے۔

ایم کیو ایم وفد نے وفاق سے ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر وزیر اعظم سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے عوامی مطالبے پر عملدرآمد نہ ہونے سے ایم کیو ایم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، حکومت میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں۔

وزیراعظم نے ایم کیو ایم وفد کے مطالبات جلد پورے کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اگر شہری سندھ کے مسائل کا حل نہیں نکال سکے تو حکومت میں شامل نہیں رہیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم وفد کو پیپلزپارٹی کی قیادت سے بات کر کے شہری سندھ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے