بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.6°C
Saturday, 11 July 2026 | پاکستان: 26 محرم 1448

کہوٹہ باؤلی میں ڈکیتی کی واردات مسلح ڈاکوگن پوائنٹ پر نقدی چھین کر فرار

Saturday, 15 October, 2022

کہوٹہ باؤلی میں واقع پٹرول پمپ اور ہوٹل پر رابری کے دو واقعات۔آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکو ہوٹل اور پٹرول پمپ سےگن پوائنٹ پر نقدی چھین کر فرار۔ذرائع کے مطابق بدھ کی رات تقریباً 2:10 پر آتشیں اسلحہ سے مسلح نامعلوم ڈاکو باؤلی ہوٹل کہوٹہ سے گن پوائنٹ پر 56 ہزار روپے نقدی گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اسی دن تقریباً بارہ گھنٹے بعد دن 2:40 کے قریب باؤلی کے مقام پر واقع چوہدری سعد طارق ایڈووکیٹ کے پٹرول پمپ پر 70 موٹر سائیکل سوار ڈاکو پٹرول پمپ پر آیا۔ چوہدری سعد طارق ایڈووکیٹ کے مطابق ڈاکو آتے ہی سیدھا مینجر کے دفتر گیا اور گن پوائنٹ پر وہاں موجود ملازم عمر فاروق سے پچاس ہزار روپے چھین کر اسلحہ لہراتے مؤٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ کہوٹہ پولیس نے باؤلی کہوٹہ کے مقام پر رابری کے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *