کابل:افغان طالبان نے کہا ہے کہ کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے۔افغان طالبان کے ترجمان اور امارات اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور علم وثقافب ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کا تعلق داعش سے ہے۔انہوں نے کہا کہ کابل میں امارات اسلامیہ کے خصوصی دستوں نے پاکستانی سفارتخانے میں فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا،ملزم غیر ملکی شہری اور داعش کارکن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *