بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.1°C
Sunday, 12 July 2026 | پاکستان: 27 محرم 1448

پاکستان کے خلاف فتح پر طالبان کی اپنی ٹیم کو مبارک باد

Monday, 27 March, 2023

افغان کرکٹ ٹیم کی جانب سے پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں فتح حاصل کرنے پر طالبان حکام نے اپنی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندے اور طالبان قطر دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔سہیل شاہین نے اپنے بیان میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر افغانستان کی ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کی۔واضح رہے کہ افغانستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ آج شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *