بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 02 July 2026 | پاکستان: 17 محرم 1448

پہلی بار بجٹ میں صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی، مریم اورنگزیب

Saturday, 10 June, 2023

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلی بار بجٹ میں صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی گئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار بجٹ میں صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی گئی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مالی سال 2023ـ24ء کے بجٹ میں ایک ارب روپے اس مقصد کے لیے رکھے گئے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اس اہم قدم کے لیے انہوں نے رقم فراہم کی۔انہوں ںے کہا کہ بطور وزیر اطلاعات یہ میرے اولین مقاصد میں سے ایک تھا کہ ورکنگ جرنلسٹس کو خاص طور پر ان کی مشکل کی گھڑی میں یہ سہولت میسر آئے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *