بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل منتقل ، سہولیات فراہم کردی گئیں

Sunday, 6 August, 2023

لاہور : توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف کو زمان پارک سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا ۔ ایس ایس پی آئی اے ملک لیاقت کی زیر سربراہی پولیس ٹیم نے عمران خان کو گرفتار کیا ان کی عمرا ن خان کیساتھ گاڑی میں بیٹھے تصویر بھی سانے آگئی چیئرمین پی ٹی آئی کو براستہ موٹر وے لاہور سے اسلام آباد سخت سکیورٹی میں منتقل کیاگیا۔سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انہیں اٹک جیل منتقل کرکے ہائی سکیورٹی زون کے لاک اپ میں رکھا ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کارروائی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *