بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.6°C
Saturday, 04 July 2026 | پاکستان: 19 محرم 1448

علامہ اقبال کا یوم ولادت مزار پر گارڈ کی تبدیلی

Thursday, 9 November, 2023

لاہور میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈ ز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔علامہ محمد اقبال کے 146 ویں یوم پیدائش پر آج پاک بحریہ کے دستے نے مزار اقبال کے اعزاز گارڈ ز کے فرائض سنبھال لیے ۔تقریب کے مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی لاہور کموڈور ساجد حسین نے سرباہ پاک بحریہ کی جانب سے مزار اقبال پر پھول چڑھائے ۔کموڈور ساجد حسین نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے۔یوم اقبال کے حوالے سے آج ملک بھر میں تقریبات بھی منعقد کی جارہی ہیں ۔اس موقع پر حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کررکھاہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *