بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

برطانیہ کا کئی مسلم ممالک کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت کا اعلان

Sunday, 31 December, 2023

برطانیہ نے متعدد مسلم ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری داخلے کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔اسلامی ممالک سے برطانیہ آنے والوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اطلاق 22 فروری 2024 سے ہوگا، اس سہولت سے خلیج تعاون تنظیم اور اردن کے شہری بھی مستفید ہوں گے۔بحرین، کویت، عمان اور سعودی عرب سے برطانیہ آنے والوں کو الیکٹرانک ٹریول کی اجازت درکار ہوگی۔ہر عمر کے لیے £10 کی فیس کے لیے جاری کردہ سفری اجازت نامہ 2 سال کے لیے درست ہوگا۔برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے لوگ برطانوی معیشت کے لیے اہم ہیں۔برطانوی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2022 میں خلیجی ممالک کے 2 لاکھ 90 ہزار افراد نے 2 ارب پاو ¿نڈ خرچ کیے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *