بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.7°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں ؟ فیصلہ آج سنایا جائیگا

Friday, 12 July, 2024

سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟، سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ آج بروز جمع المبارک کو 12 بجے فیصلہ سنائے گا، نئی کاز لسٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی، فل کورٹ نے منگل کے روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔واضح رہے کہ فیصلہ محفوظ کرنے کے اگلے روز یعنی بدھ کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی صدارت میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا تھا جس میں 13 رکنی فل کورٹ میں شامل تمام ججز شریک ہوئے، اجلاس تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا، جس میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر تفصیلی مشاورت کی گئی تھی تاہم گزشتہ روز بھی چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت دوسرا مشاورتی اجلاس ہوا۔یاد رہے کہ منگل کے روز سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا تھا کہ فیصلہ کب سنایا جائے گا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، فیصلہ سنانے سے متعلق آپس میں مشاورت کریں گے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں