بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 29 July 2026 | پاکستان: 15 صفر 1448

اسلام آباد میں تحریک لبیک کا دھرنا جاری ، عوام کیلئے آمد ورفت میں مشکلات

Monday, 15 July, 2024

اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع فیض آباد کی مرکزی شاہراہ پر تحریک لبیک کے کارکنوں کے دھرنے کا آج تیسرا دن ہے۔ کارکنوں نے فیض آباد انٹرچینج کو مکمل طور پر چاروں طرف سے بند کر رکھا ہے جس کے باعث مری سے راولپنڈی اور پشاور سے لاہور جانے والی ٹریفک مکمل طور پر بند ہے۔دھرنے کے باعث متبادل روٹس کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس سے کچھ خاص فائدہ نہیں پہنچا۔ شہریوں کو تنگ راستوں کے باعث سفر میں مشکلات درپیش ہیں۔ چھوٹے فاصلے طے کرنے میں گھنٹہ لگ جاتا ہے۔سڑکیں بلاک ہونے کے باعث شہریوں کو سرکاری دفاتر تک پہنچنے میں مشکل پیش آرہی ہے اور سرکاری ملازمین کی حاضری بھی بہت کم ہے کیونکہ وہ بھی بمشکل دفاتر پہنچ پارہے ہیں۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ تحریک لبیک کے مظاہرین سے مذاکرات کے لیے ابھی تک متعلقہ حکام کی طرف سے تحریری احکامات نہیں ملے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *