بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 35°C
Thursday, 25 June 2026 | پاکستان: 10 محرم 1448

آپ کو اپنی عمر کے حساب سے کتنا سونا چاہیے ؟

Thursday, 25 July, 2024

نیند زندگی کا حصہ اور صحت کے لیے بہت اچھی ہے لیکن اس میں ذرا سی زیادتی یا کمی مشکلات یا بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔عام طور پر کہا جاتا ہے دن میں 6 سے 8 گھنٹے کی نیند کافی ہوتی ہے لیکن مختلف عمر کے انسانوں میں اس کا دورانیہ مختلف ہوسکتا ہے۔ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 18 سے 60 سال کی عمر کے افراد کو روز کم از کم 7 گھنٹے کی نیند لینی چاہیے۔بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (سی ڈی سی)کے مطابق روزانہ نیند کے اوقات عمر کے گروپوں میں نمایاں طور پر مختلف ہوتے ہیں۔سی ڈی سی کے مطابق نومولود سے 3 ماہ کی عمر کے بچوں کو 14سے 17 گھنٹے سونا چاہیے جبکہ 4 سے 12 ماہ کے بچوں کو 12 سے 16 گھنٹے سونا چاہیے۔اسی طرح 1تا 2 سال کی عمر کے بچوں کو 11 سے 14 گھنٹے جبکہ 3 سے 5 سال کی عمر کے بچوں کو 10 سے 13 گھنٹے اور 6 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو روز 9 سے 12 گھنٹے کی نیند تجویز کی جاتی ہے۔علاوہ ازیں 13 سے 17 سال کے نوجوانوں کو 8 سے 10 گھنٹے جبکہ 18 سے 60 سال کی عمر کے افراد کو کم از کم 7 گھنٹے یا پھر اس سے زیادہ سونا چاہیے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 61 سے 64 سال کی عمر کے افراد کو 7 سے 9 گھنٹے اور 65 سال اور اس سے اوپر عمر کے افراد کو 7 سے 8 گھنٹے کی نیند لینی چاہیے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *