بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.7°C
Thursday, 25 June 2026 | پاکستان: 10 محرم 1448

وزیراعظم 30 جولائی کو 2 روزہ دورے پر ایران جائینگے

Thursday, 25 July, 2024

وزیراعظم نومنتخب ایرانی صدرکی حلف برداری میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم شہبازشریف ایران کیدو روزہ دورے پر تیس جولائی کوایران روانہ ہوں گے، وزیراعظم کوتقریب میں شرکت کی دعوت ایرانی حکومت نے دی ہے۔شہباز شریف نومنتخب ایرانی صدرمسعود پزشکیان سیملاقات بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پروزیراعظم کی عالمی رہنماں سے ملاقات متوقع ہے۔ اسحاق ڈار، عطا تارڑ اورمحسن نقوی، ریاض پیرزادہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔اس سے قبل وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *