بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.1°C
Tuesday, 25 August 2026 | پاکستان: 13 ر بیع الاول 1448

ڈی آئی خان ، بس اور ٹرالر میں تصادم ،2 افراد جاں بحق ،17 زخمی

Friday, 16 August, 2024

ڈی آئی خان میں بس اور ٹرالر میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں بنوں روڈ پر بس میں سوار تمام مسافر پارا چنار سے براستہ بلوچستان ایران و عراق کی جانب روانہ تھے کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے تصادم کے باعث حادثہ پیش آگیا۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے جبکہ نعشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب احمد پور شرقیہ میں قومی شاہراہ پر ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *