بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 15 صفر 1448

سعودیہ سے ادھار تیل پر بات جاری ہے ، وزیر خزانہ

Thursday, 5 September, 2024

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے مخر ادائیگیوں پر ادھار تیل کی سہولت پر بات کررہے ہیں۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودیہ کیساتھ باہمی معاہدوں کے تحت پراجیکٹس سرمایہ کاری پر بھی بات ہورہی ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بیرونی فنانسنگ پر بات چیت جلد فائنل ہو جائے گی، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی منظوری کیلئے بات آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کیلئے ایڈوانس اسٹیج پر ہیں، جلد منظوری ہو گی۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کے علاوہ بھی کمرشل اداروں سے لینڈنگ پر بات چیت کر رہے ہیں، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض منظوری کیلئے ابھی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں ماہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی منظوری ہو جائے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *