بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 27 June 2026 | پاکستان: 13 محرم 1448

خیبرپختونخوا ہاس دہشتگردوں اور شرپسندوں کا اڈا بن چکا ہے، عظمی بخاری

Tuesday, 10 September, 2024

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہائوس اس وقت دہشتگردوں اور شرپسندوں کا اڈا بن چکا ہے۔گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور دھمکیاں دیتے ہیں، انہوں نے دہشت گردوں والی زبان استعمال کی، ریاست کے خلاف ایسی زبان کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم صوبوں کو لڑانا نہیں چاہتے، خیبرپختونخوا بھی ہمارا صوبہ ہے، پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائیوں کا کردار ادا کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ہاس کو دہشتگردوں کا مسکن نہیں بننے دیں گے، خیبرپختونخوا ہائوس کو چلانے والوں کو اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔ گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈا پورغنڈہ، موالی والی زبان استعمال کر رہے ہیں، ایسی گفتگو بانی پی ٹی آئی بھی کرتے تھے، پنجاب پولیس نشئیوں کے نشے بڑے اچھے طریقے سے اتارنا جانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جلسے میں پنجاب سے جانے والوں کی تعداد بہت کم تھی، پنجاب میں ان کو جلسے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، جلسے کی اجازت مانگیں گے تو وزیر اعلی پنجاب معاملے کو دیکھیں گی۔وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ان کو شرافت کی زبان سمجھ نہیں آتی، علی امین گنڈا پور نے ایسی بات پہلی دفعہ نہیں کی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *