بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 12 صفر 1448

لاہور، موٹرسائیکل سلپ ہوکر کھمبے سے جا ٹکرائی، 2 نوجوان جاں بحق

Monday, 31 March, 2025

گارڈن ٹان میں جناح انڈر پاس کے قریب حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جان بحق ہوگئے۔ایدھی ترجمان کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، موٹر سائیکل سلپ ہونے کے بعد کھمبے سے ٹکرا گئی، دونوں نوجوان موقع پر دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والے ایک نوجوان کی شناخت عبدالمعید ولد عارف کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے نوجوان کی شناخت نہ ہو سکی۔ایدھی ترجمان نے مزیدبتایا کہ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *