بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

بھارت سے واپس آنے والے مریضوں کا پنجاب میں مفت علاج ہوگا: مریم نواز

Monday, 5 May, 2025

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بھارت سے علاج کے بغیر واپس آنے والے مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے صوبائی محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ بھارت سے واپس آنے والے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ بھارت میں زیر علاج متعدد پاکستانی مریضوں کو علاج ادھورا چھوڑ کر واپس بھیج دیا گیا۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ جگر و گردے کے ٹرانسپلانٹ اور دیگر سنگین امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج پنجاب میں یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *