بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.6°C
Saturday, 27 June 2026 | پاکستان: 12 محرم 1448

ایس کے نیازی کی خوشدامن اور رافع نیازی کی نانی کے انتقال پر ایف پی سی سی آئی اور آر سی سی آئی کا تعزیتی پیغام

Wednesday, 6 August, 2025

اسلام آباد (نوابزادہ شاہ علی) جنرل ہدایت اللہ خان نیازی مرحوم کی زوجہ، چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان اور چیئرمین روز نیوز ایس کے نیازی کی خوشدامن، اور معروف بزنس مین و ایم ڈی روز نیوز رافع نیازی کی نانی کے انتقال پر وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام شیخ اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت اور دیگر عہدیداروں نے بھی ایس کے نیازی اور رافع نیازی سے ان کے قریبی رشتہ دار کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ نہایت باعزت اور شفیق خاتون تھیں۔ چیمبرز کے صدور نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر و استقامت عطا کرے۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *