بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 35.2°C
Monday, 13 July 2026 | پاکستان: 28 محرم 1448
بلوچستان؛دہشتگردوں کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور جاں بحق

بلوچستان؛دہشتگردوں کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور جاں بحق

Monday, 13 July, 2026

کوئٹہ :بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں اتوار کو نامعلوم مسلح افراد نے دکانوں پر فائرنگ کر کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدوروں کو قتل کر دیا۔ Flora& Faunaڈپٹی کمشنر واشک مجید سرپرہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا جو وہ مقامی دکانوں میں کام کر رہے تھے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے دکانوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچوں مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ فائرنگ کے فوراً بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز فوری طور پر علاقے میں پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی اور مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *