بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 35°C
Monday, 13 July 2026 | پاکستان: 28 محرم 1448
بلوچستان میں فورسز کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری؛ ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 76 ہو گئی

بلوچستان میں فورسز کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری؛ ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 76 ہو گئی

Monday, 13 July, 2026

کوئٹہ :بلوچستان میں فورسز کا مشترکہ ’آپریشن شعبان‘ جاری ہے، جس میں مزید 5 خوارجیوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ ’آپریشن شعبان‘ میں فتنۃ الخوارج کے خلاف علاقے میں مؤثر کارروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں میں نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 خارجیوں کوجہنم واصل کردیا گیا ہے، جس کےبعد آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 76 ہو گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر114 خوارجی دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *