Home » Author Archives: Admin (page 4115)

Author Archives: Admin

کھلونا بم پھٹنے سے دس سالہ بچہ جھلس کر شدید زخمی.

وزیرآباد: کوٹ نتھومیں کھلونا بم پھٹنے سے دس سالہ بچہ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیواہلکاروں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔تحصیل وزیرآباد کے قصبے گاؤں کوٹ نتھوکے رہائشی محنت کش صفدر کا دس سالہ بیٹا مصطفٰی دریا کنارے واقع والد کی دوکان پر آیا جہاں ننھے مصطٖفٰی کو دریا کنارے سے ایک لوہے کا کھلونا ملا جس سے وہ کھیل رہا تھا کہ لوہے کا کھلونا بم اچانک پھٹ گیا جس سے 10 سالہ مصطفٰے بری طرح جھلس کر زخمی ہو گیا جسکو فوری طبی امداد کے کیلئے سول ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا جہاں مصطفٰی کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا گیا ہے، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

لاہور کے بعد کراچی میں بھی گدہوں کا گوشت۔

کراچی : پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے گدھے کی 12 سو کھالوں کو بیرون ملک بجھوانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے کسٹم حکام کی بروقت کارروائی کی وجہ سے کھالوں کو بیرو ن ملک لے جانے کی کوشش ناکام بنائی جاسکی ہے حکام کا کہنا ہے کہ یہ بات جاننے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں کہ 12 سو گدھوں کا گوشت کہاں استعمال ہوا ہے یاد رہے کہ دنیا میں گدھوں کی افزائش اور استعمال کے حوالے سے بڑے ملکوں میں سے ایک پاکستان میں حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی عائد کرررکھی ہے حالیہ عرصے میں کئی ایسے ملزمان کو گررفتار بھی کیا گیا ہے جو گدھے کا گوشت خوراک کیلئے استعمال کرنے اور کھالوں کو بیرون ملک بجھوانے میں ملوث پائے گئے ہیں ۔

نواز شریف کا روٹ کلئیر نہ رکھنے پر ٹریفک آفیسرز معطل

لاہور:  وزیر اعظم نواز شریف کا روٹ کلئیر نہ رکھنے پر ٹریفک پولیس افسران کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف جھنگ سے لاہور ائیر پورٹ اُترنے کے بعد کینال روڈ کے راستے سے رائے ونڈ جا رہے تھے . کہ اسی دوران ان کے روٹ پر ایک گاڑی داخل ہونے سے سکیورٹی عملے میں کھلبلی مچ گئی. وزیر اعظم کے سکیورٹی عملے نے ٹریفک پولیس افسران کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے جس پر تین سینئیر ٹریفک وارڈنز اور 2 پٹرولنگ آفیسرز کو معطل کر دیا گیا ہے. علاوہ ازیں کینال روڈ اور جیل روڈ کے تمام ٹریفک وارڈنز کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے. معطل ہونے والے افسران میں سید اسرار حسین جعفری ، انسپکٹر افضل، محمد آصف اور محمد خرم شامل ہیں

تمام پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کرنے کا فیصلہ.

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے اپنے پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تمام پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں وفاقی حکومت کے 17 گریڈ اور اس سے اوپر کے افسران کو آئندہ سال 31 مارچ تک بینکوں کے ذریعے پینشن دی جائے گی جب کہ دوسرے مرحلے میں گریڈ ایک سے 16 تک کے تمام پینشنرز کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پینشن سے متعلق درخواست کو فارم کو آسان بناتے ہوئے اسے 16 صفحات سے کم کرکے 2 صفحوں پر لایا جائے گا۔

مارک سیگل نے بے نظیر قتل کا ذمہ دار پرویز مشرف کو قرار دیدیا.

راولپنڈی: مارک سیگل نے بے نظیر قتل کیس کا ذمہ دار سابق صدر پرویز مشرف کو قرار دیدیا ، بے نظیر بھٹو قتل کیس میں گواہ مارک سیگل کے بیان کی نقول فریقین کو جاری کر دی گئی ہیں۔نجی نیوز چینل کو بے نظیر قتل کیس کے اہم گواہ مارک سیگل کے بیان کی کاپی موصول ہوگئی۔ مارک سیگل نے بے نظیر کے قتل کا ذمہ دار پرویز مشرف کو قرار دیا ۔ بے نظیر نے دبئی سے پرویز مشرف کو جان کے خطرے بارے خط میں لکھا۔ بیان کے مطابق گلف خفیہ ایجنسی نے کال ٹریس کی جس میں بے نظیر کے قتل کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا۔پرویز مشرف نے وعدہ کیا کہ بے نظیر کی سیکورٹی کیلئے موبائل جیمرز دیئے جائیں گے ۔ سانحہ ہوا تو پتہ چلا کہ مشرف کی جانب سے دیئے گئے موبائل جیمرز ناکارہ ہیں۔ مارک سیگل نے بتایا کہ 25 ستمبر2007 کو میرے سامنے بے نظیر بھٹو کو پرویز مشرف کی دھمکی آمیز کال آئی ، پرویز مشرف کی کال سننے کے بعد بے نظیربھٹو شدید پریشان ہوئیں۔

دوران پرواز خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

لاس اینجلس : لاس اینجلس جانے والی چائنہ ایئر لائن کی پرواز میں ایک خاتون نے بچے کی پیدائش سے دو ماہ قبل ہی بچے کو جنم دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جہاز 30ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہاتھا کہ دوران پروازخاتون کے پیٹ میں درد اٹھی اور دوران پرواز ہی بچے کو مقررہ تاریخ سے دو ماہ قبل جنم دے دیا ، خاتون کے بچے کو جنم دینے والی ڈاکٹر جہاز میں بالی سے سوار ہوئیں تھیں اور وہ خاتون کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھی تھیں ،انہوں نے جہاز کے عملے کی مدد حاصل کرتے ہوئے بچے کی پیدائش کو محفوظ طریقے سے سر انجام دیا۔سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ جہاز کے عملہ بچے کی پیدائش پر ایک دوسرے کو مبارک باد رہے ہیں۔تاہم بچے کی اچانک پیدائش کے باعث پائلٹ نے جہاز کو ہنگامی طور پر الاسکا میں لینڈ کروا دیا جہاں بچہ اور ماں دونوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ماں کے دودھ کے فوائد

بچوں کی صحت کے لئے ماں کے دودھ کے فوائد سے ہم سب واقف ہیں لیکن برازیل کے سائنسدانوں نے 30 سال پر مشتمل ایک تحقیق کے بعد ناصرف صحت کے لئے فوائد کی تصدیق کی ہے بلکہ ذہانت، تعلیمی میدان میں کامیابی اور اعلیٰ سماجی مقام کے حصول کے لئے بھی ماں کے دودھ کی اہمیت کی تصدیق کردی ہے۔ وہ غذا جو ذیابیطس کے مریضوں کیلئے جواہرات کا متبادل ہے،سائنس نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا فیڈرل یونیورسٹی آف پیلوتاس کے ڈاکٹر برنارڈو لیسا ہورٹا اور ان کی ٹیم نے آج سے 30سال قبل پیدا ہونے والے 6ہزار بچوں کی زندگی کا مشاہدہ مسلسل جاری رکھا۔ تیس سال کے دوران مختلف اوقات پر ان کے عمومی جسمانی صحت کے علاوہ ذہانت، تعلیمی قابلیت، معاش اور آمدنی کے متعلق اعدد و شمار اکٹھے کئے گئے۔ تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جن 3500 بچوں نے تقریباً ایک سال کے لئے اپنی ماں کا دودھ پیا تھا بڑے ہونے پر ذہانت کے ٹیسٹوں میں ان کی کارکردگی دوسرے بچوں کی نسبت واضح طور پر بہتر تھی، ان کی تعلیمی کارکردگی اور تعلیم کا دورانیہ بھی زیادہ تھا جبکہ یہ بہتر ملازمت حاصل کرنے کے بعد زیادہ آمدنی بھی حاصل کررہے تھے۔ تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ ماں کا دودھ پینے والے بچوں میں معدے کے جراثیم، سینے کی انفیکشن، دمہ اور الرجی کے مسائل بھی نمایاں طور پر کم تھے جبکہ ان بچوں کی ماﺅں کی صحت بھی دیگر بچوں کی ماﺅں کی صحت کی نسبت بہتر پائی گئی۔ یہ تحقیق ”دی لانسٹ گلوبل ہیلتھ“ نامی سائنسی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔

تیز دماغ کیلئے فائدہ مند غذائیں

خشک میوا جات میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، وٹامن ای اور مفید چکنائیاں ہوتی ہیں جو دماغ کی مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں۔ خشک میوے دماغ کے لیے تمام ضروری اجزا کو موجود ہوتے ہیں، اگر روزانہ 30 گرام خشک میوے کھائے جائیں تو اس کے زبردست اثرات ہوتے ہیں۔ 30 سال تک کی جانے والی ایک تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ جن خواتین نے ہفتے میں 5 مرتبہ خشک میوے کھائے ان میں توجہ ، ارتکاز اور کسی شے کو یاد کرنے کی صلاحیت بقیہ خواتین کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتی ہے۔
مچھلی:
مچھلیوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، آیوڈین، وٹامن ڈی اور دیگر اہم اجزا پائے جاتے ہیں۔ اب یہ بھی ثابت ہوچکا ہے کہ مچھلی کھانے والے افراد کے دماغ بڑے ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ مچھلی کھانے سے یادداشت پر مثبت اثر پڑتا ہے،
چاکلیٹ:
درست سوچ کے لیے چاکلیٹ نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کوکو چاکلیٹ کا بینادی جزو ہے اور اس میں ذہن کے لیے مؤثر اجزا پائے جاتے ہیں لیکن ماہرین کے مطابق گہری رنگت کی کڑوی چاکلیٹ کھانے سے زیادہ فوائد مل سکتے ہیں۔
ایک حالیہ مطالعے کے بعد معلوم ہوا کہ تیزی سے گرتی ہوئی دماغی صلاحیت کو روکنے کے لیے چاکلیٹ فوری مدد کرتی ہے کیونکہ یہ سوچنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے اور دماغ میں خون کے بہاؤ کو تیز کرتی ہے۔ دوسری جانب یہ چاق و چوبند رکھتی ہے اور موڈ کو بھی اچھا کرتی ہے
زیتون کا تیل:
زیتون کے تیل میں 10 سے 15 فیصد سیرشدہ (سیچوریٹیڈ) چکنائی ہوتی ہے لیکن اس میں 2 تہائی مقدار مونوسیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز ہوتے ہیں جو دل اور دماغ دونوں کے لیے مفید ہوتی ہے۔ زیتون کے تیل میں ایک مرکب پولی فینول بھی پایا جاتا ہے جو بعض تحقیقات کے مطابق ڈیمینشیا اور دیگر دماغی امراض کو روکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق 125 درجے سینٹی گریڈ سے نیچے زیتون کے تیل کو پکانے سے اس کے اہم غذائی اجزا ضائع نہیں ہوتے۔

Google Analytics Alternative