Home » Author Archives: Admin (page 4374)

Author Archives: Admin

رینجرز کی اختیارات میں توسیع کیا جائے “وفاقی وزارت داخلہ”

کراچی: سندھ میں رینجرز اختیارات کے معاملے پر وفاقی وزارت داخلہ نے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔

رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر ایک بار پھر سائیں سرکار اور وفاقی وزرات داخلہ آمنے سامنے آگئے، وزارت داخلہ نے محکمہ داخلہ سندھ کو دو ٹوک لکھ دیا ہے کہ مقررہ مدت پوری ہونے پر رینجرزکے اختیارات میں اضافہ کیا جائے۔

خط وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکریٹری خورشید احمد کے دستخط سے جاری ہوا۔ واضح رہے کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات کی موجودہ مدت اگلے ہفتے تین فروری کو ختم ہورہی ہے

پیٹرول 5 روپےفی لیٹر سستا،نوازشریف نے اعلان کردیا

لاہور: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے فروری کے لیے پیٹرول پانچ روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں  میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے اعلان کیا کہ پیٹرول پانچ روپے فی لیٹر سستا ہورہا ہے، اوگرا نے فروری سے پیٹرول سات روپے 56 پیسے  سستا کرنے کی تجویز کی تھی۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق  پیٹرول 5 روپےفی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، فروری کےلیے پیٹرول کی نئی قیمت 71.25روپےفی لیٹرمقرر کردی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پانچ روپے سستا، جس کے بعد نئی قیمت75.79روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جب کہ مٹی کا تیل پانچ روپے سستا کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت43.25روپے فی لیٹرمقررکی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل پانچ روپے سستا،ہو کر39.94روپےفی لیٹر ہوگیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ہائی آکٹین5روپے سستا کردیا گیا ہے۔ نئی قیمت75.66روپے لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل جنوری میں  پیٹرول ایک روپے 54 پیسہ فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز کی گئی، جو مسترد ہوگئی، جب کہ اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں پیٹرول سستا کرنے کے بجائے قیمتیں برقرار رکھی گئیں، یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ حکومت پیٹرول پر فی لیٹر 35 روپے سے زائد منافع کما رہی ہے۔

یوسف رضا گیلانی کے فرنٹ مین فیصل صدیق خان کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد: ایف آئی اے نے یوسف رضا گیلانی کے فرنٹ مین فیصل صدیق خان کو گرفتار کرلیا ہے۔نجی ٹی و ی کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا فرنٹ مین فیصل صدیق خان ٹڈاپ کیس میں نامزد اور مفرور تھا۔ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے اسے اسلام آباد سے گرفتار کرلیا ہے اور ملزم کا تین روزہ ریمانڈ حاصل کرکے اسلام آباد سے کراچی منتقل کردیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

عزیر بلوچ کی گرفتاری، پردہ نشینوں کے نام بھی سامنے آئیں گے”نبیل گبول”

کراچی:  سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری بہت بڑی کامیابی ہے اور اب بہت سے پردہ نشینوں کے نام بھی سامنے آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نبیل گبول نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 روز میں عزیر بلوچ کے بیان کی ویڈیو منظرعام پرآ جائے گی، عزیر بلوچ نے شرجیل میمن کے خلاف بھی بیانات ریکارڈ کرا دیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کو 6 ماہ پہلے گرفتار کر لیا گیا تھا جسے گزشتہ رات اسلام آباد سے کراچی لایا گیا اور گرفتاری کی تصاویر کراچی ائیرپورٹ ٹرمینل ون پر جھاڑیوں کے قریب لی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ، زرداری، فریال تالپور کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری کا سارا کریڈٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے اور اس گرفتاری سے کئی پردہ نشینوں کے نام سامنے آئیں گے

زیادہ غصہ کرنے کی سائنسی وجہ کیا ہے؟

نیویارک: زیادہ غصہ کرنا نہ صرف لوگوں کی زندگیوں میں مشکلات پیدا کرتا ہے بلکہ صحت کے خطرات کے ساتھ ساتھ ازدواجی رشتوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔زیادہ غصہ کرنے والے یا بار بار کسی بات پر ناراض ہونے والے افراد کو معاشرے میں پسند نہیں کیا جاتا۔شکاگو یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تحقیق کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ جن لوگوں پر بار بار غصے کا حملہ ہوتا ہے ان کے دماغ کا وہ حصہ چھوٹا ہوتا ہے جو جذبات کے ساتھ منسلک ہے۔ تحقیق کے مطابق ہمارے دماغ میں جذبات کو کنٹرول کرنے والے حصے دراصل ہمارے جارحانہ رویے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ غصہ کرنے والے افراد کے دماغ کے فرنٹو لیمبک ڈھانچے میں گرے میٹر کا حجم نمایاں طور پر کم ہوتا ہے۔

بہت زیادہ نیند اور فالج کے خطرے کے درمیان لنک “کیمبرج یونیورسٹی”

ہم نے اکثر سونا ہے کہ بہت کم نیند خطرناک ہوتی ہے مگر بہت زیادہ سونا بھی فائدہ مند چیز نہیں۔

جی ہاں اگر آپ بہت زیادہ سونے کے عادی ہیں تو یہ عادت فالج کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتی ہے۔

یہ انتباہ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

کیمبرج یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے دوران بہت زیادہ نیند اور فالج کے خطرے کے درمیان لنک کا جائزہ لیا گیا۔

اس سلسلے میں محققین نے یورپ بھر سے 11 برسوں کے دوران ہزاروں افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ 9 گھنٹے یا اس سے زیادہ سوتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ 46 زیادہ ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ معمول کی نیند لینے والوں کے مقابلے میں زیادہ سونے والے افراد میں اس جان لیوا مرض کا خطرہ چار گنا تک بڑھ سکتا ہے۔

ان کا تو کہنا تھا کہ بہت زیادہ سونا فالج کے خطرے کے حوالے سے ایک اہم علامت یا انتباہی اشارہ بھی ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل کچھ پرانی طبی رپورٹس میں بھی زیادہ سونے اور فالج کے خطرے کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی گئی تھی۔

ان میں بتایا گیا جو لوگ 8 گھنٹے سے زیادہ سوتے ہیں ان میں چھ سے آٹھ گھنٹے تک نیند لینے والوں کے مقابلے میں فالج کا خطرہ 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

دہشتگردوں کے خاتمے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا”نوازشریف”

اسلام آباد:  وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت سے کوئی تصادم نہیں چاہتی ہے ۔نوازشریف نے کہاکہ کراچی میں آپریشن کسی بھی سیاسی دباﺅ کے بغیرجاری رہے گااوردہشتگردوں کاخاتمہ پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اعلی سطح کے اجلاس میں کہاکہ وفاقی حکومت سندھ حکومت سے کوئی تصادم نہیں چاہتی ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی تناﺅ سے فائدہ دہشتگردوں کوملے گا۔جمعرات کے روزوفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی پریس کانفرنس کے بعد پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماﺅں نے بھی ان کی پریس کانفرنس پرالجواب پریس کانفرنس بھی کی گئی جس کے بعد جمعہ کے روزہونے والے نیشنل ایکشن پلان کے بارے میں ہونے والے اجلاس میں نوازشریف نے فیصلہ کیاہے کہ وفاق سندھ حکومت سے تصاد م نہیں چاہتاہے ۔نوازشریف نے کہاکہ کراچی میں آپریشن کسی بھی سیاسی دباﺅ کے بغیرجاری رہے گااوردہشتگردوں کاخاتمہ پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔

فیس بک نے ایک دلچسپ فیچر متعارف کرایا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اکثر نت نئے فیچرز متعارف کراتی رہتی ہے جن کا اعلان بھی ہوتا ہے۔

مگر کئی بار وہ چپکے سے کوئی چیز صارفین کے لیے پیش کردیتی ہے جس کا انہیں اندازہ بھی نہیں ہوتا۔

تو ایسا ہی اس بار بھی ہوا ہے اور فیس بک نے ایک دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے جس کا اکثر بلکہ کروڑوں افراد کو علم ہی نہیں ہوسکا۔

اور وہ ہے ایموجیز میں آنے لیے ایک دلچسپ تبدیلی۔

جی ہاں فیس بک نے اپنے چیٹنگ کے شوقین صارفین کے لیے عام ایموجیز میں ایک تبدیلی کی ہے جس کا اندازہ اکثر افراد کو نہیں ہوسکا۔

وہ تبدیلی یہ ہے کہ اگر آپ مسکراہٹ کا ایموجی کے الفاظ 🙂 ٹائپ کرکے بھیجتے ہیں تو اس کا سائز بڑا ہوجاتا ہے۔

اور یہ سائز صرف اسی وقت بڑا ہوسکتا ہے جب کسی بھی ایموجی کو ٹائپ کرکے بغیر کوئی جملہ لکھے فیس بک فرینڈ کو بھیج دیا جائے۔

آپ بھی ایسا کرکے دیکھیں اور فیس بک کے اس دلچسپ خفیہ فیچر سے لطف اندوز ہو جو اس نے چپکے سے بغیر کسی اعلان کے متعارف کرایا۔

Google Analytics Alternative