Home » Author Archives: Admin (page 4530)

Author Archives: Admin

پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن

پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی مدد سے گزشتہ 2 روز میں صوبے بھر سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 182 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ محمد سے تعلق رکھنے والے 500 افراد کی فہرست حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کے خفیہ محکمہ نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریجنل پولیس افسران (آر پی اوز) کی کانفرنس کے دوران یہ طے پایا تھا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں کالعدم تنظیموں کے سرگرم کارکنوں کو گرفتار کیا جائے گا جس پر ان کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 182 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سے کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ محمد کے 39 کارکنوں کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اطلاعات تھیں کہ گرفتار کیے جانے والے کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کا تعلق اہم دہشت گرد تنظیموں سے ہے۔ ایک سوال کے جو

الیکشن کمیشن کے صوبائی ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکردیا۔

تحریک انصاف کے وکیل گوہرنوازسندھو کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے ارکان کو فریق بنایا گیا ہے۔ ریفرنس میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران 2013 کے عام انتخابات میں بے ضابطگیوں کے ذمہ دار ہیں، ان کی کمزوریوں کے باعث گزشتہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی۔

ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ قومی سطح پر غیرذمہ داری اور بد انتظامی کے مرتکب چاروں صوبائی ممبران الیکشن کمیشن کو ان کے عہدوں سے برطرف کیا جائے اور جب تک ریفرنس کا فیصلہ نہیں ہوتا ارکان کو کام سے روکا جائے۔

این اے 154: صدیق بلوچ آؤٹ، کپتان کی ہیٹرک مکمل ہوگئی

Na-154

الیکشن ٹریبونل ملتان نے این اے 154 کافیصلہ سنا دیاہے جو کہ جہانگیر ترین کے حق میں آیاہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے جہانگری ترین کے الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے آزاد امید وار کی حیثیت سے کامیاب ہونے والے صدیق بلوچ کو نااہل قرار دیتے ہوئے 154کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیاہے۔

جہانگیر ترین نے الیکشن ٹریبونل میں صدیق بلوچ کی اہلیت کو چیلنج کیا تھا جس میں انہوں نے  انتخاب میں دھاندلی اور صدیق بلوچ کی ڈگری کا الزام عائد کیا تھا جسے الیکشن ٹریبونل نے درست قرار دیتے ہوئے این اے 154 کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیاہے ۔

بھارت دھمکیاں دے رہا ہے اورعمران خان کو دھرنوں کی پڑی ہے، خورشید شاہ

khurseed-shah

پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بھارت ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے اورعمران خان کو دھرنوں کی پڑی ہے اس لئے وہ جارحانہ پالیسی کے بجائے ملکی مسائل پر توجہ دیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ رانا ثناء اللہ اور جسٹس کاظم علی ملک کی جملے بازی درست نہیں، مسلم لیگ (ن) سردارایاز صادق کے خلاف فیصلہ آنے پر الیکشن ٹریبونل کے جج پر الزامات نہ لگائے بلکہ عوام کی عدالت میں جائے، بھارت ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے اورعمران خان کو دھرنوں کی پڑی ہے ، وہ جارحانہ پالیسی کے بجائے ملکی مسائل پر توجہ دیں۔

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین گرفتار

Dr-Asim-Hussain

سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کے چئیرمین اور سابق دور حکومت میں مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو حساس ادارے کے اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔

ہائیرایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین اور سابق مشیرِ پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کراچی کے علاقے کلفٹن میں موجود تھے کہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکار نے انہیں حراست میں لےلیا جبکہ تفتیشی اہلکار ڈاکٹر عاصم کے دفتر سے اہم دستاویزات بھی ہمراہ لے گئے ہیں۔

نیب کے ترجمان نے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف قومی احتساب بیورو میں کوئی کیس نہیں ہے اس لئے ادارے نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

لاہور سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا ایجنٹ گرفتار

raw-arrest

حساس اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا جب کہ اس کے قبضے سے حساس تنصیبات کے نقشے اور دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں۔

حساس اداروں نے لاہور سے بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے حساس تنصیبات کی تصاویر، نقشے اور دیگر اہم دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کےمطابق ملزم الیاس عرف پرویز پنجاب پولیس کا سابق اہلکار اور سرحدی گاؤں کا رہائشی ہے جب کہ ملزم 8 سال میں 20 مرتبہ بھارت جاچکا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزم کے مزید ساتھیوں کی لاہور میں موجودگی کا شبہ ہے تاہم ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کراچی میں فوجی عدالتوں کی تعداد میں اضافے کی منظوری

army-chief-pakistan

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں فوجی عدالتوں کی تعداد میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ شہر قائد میں دہشت گردوں، جرائم پیشہ مافیا اور کرپشن کرنے والوں کے گٹھ جوڑ کا خاتمہ کیا جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورہیڈکوارٹرمیں کراچی کی سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر، چیف سیکرٹری سندھ، ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل عاصم باجوہ، آئی جی سندھ ، کمشنرکراچی اور انٹیلی جنس ایجنسیزکےنمائندوں نے بھی شرکت کی۔

الیکشن کمیشن کے معاملے پر تعاون نہ کیا تو سڑکوں پر نکلیں گے، عمران خان

imrankhan

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے خلاف سب جماعتوں کو جمع کرکے حکومت کے پاس جائیں گے اور حکومت نے تعاون نہیں کیا تو سڑکوں پر نکلنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا لیکن وہاں سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا تاہم انہوں نے جو جواب دیا وہ قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عوام کو جوابدہ ہے اور ان سے جواب لینا میرا حق ہے جب کہ الیکشن کمیشن سے جواب لینے کے لیے تمام قانونی راستے اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے علاوہ کسی جماعت کو بھی الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں جب کہ الیکشن کمیشن کے خلاف تمام جماعتوں سے بات کرکے حکومت کے پاس جائیں گے اور اگر انہوں نے بھی تعاون نہیں کیا تو سڑکوں پر نکلنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

Google Analytics Alternative