- الإعلانات -

کرکٹ ماموں

uzair-blog
کرکٹ مافیا اس قوم کوکھاگیا۔بااختیار افراد نئے سے نیا رنگ پیش کرتے ہیں ۔نجی الیکٹرانک میڈیا ایسے ایسے ہوشربا انکشاف کرتاہے کہ انسان انگشت بدنداں رہ جاتا ہے ۔کبھی اربوں کھربوں کی باتیں،کبھی میچوں کی باتیں ،بات تو یہاں تک پہنچی کہ کہا جارہا ہے کہ شہریار بھی ایک عجیب وغریب لیٹر دکھا کر قوم کو ماموں بنا گئے ۔اس قوم کو کس نے نہیں ماموں بنایا ۔ادھر سے رہنما گیا ،ادھر سے ہسپتال کی چارپائیاں غائب ہوگئیں،ادھر سے رہنما گیا ،ادھر سے کھانے پر قوم جھپٹ پڑی ۔نہ روٹی،نہ کپڑا نہ مکان اب تو رہ گئی خالی دکان ہی دکان ۔وہ بھی تھی غریب کی آن آخر کار جا پہنچی قبرستان ۔