- الإعلانات -

پاک فوج ہمہ وقت چوکس

uzair-blog

آرمی چیف نے عوام کے دلوں میں مستقل بنیادوں پر اپنا گھر بنا لیا ،گذشتہ روز جب زلزلہ آیا تو انہوںنے احکامات جاری کیے کہ فوج فوری طور پر بغیر کسی حکم کے امدادی سرگرمیوں کا آغازکردے مگر ہمارے جناب عزت مآب وزیراعظم صاحب جو کہ اس وقت لندن میں براجمان ہیں ۔انہوں نے یہ تو کہہ دیا کہ دورہ مختصر کررہا ہوں اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی بھی خود کروں گا۔مگر یہ عجیب وزیراعظم ہیں کہ وہاں پر میڈیا ٹاک تو کرلی مگر وہ بروقت پاکستان نہ پہنچ سکے ۔بالکل یہ اسی طرح ہوا جیسے کہ سعودی عرب میں منیٰ کا حادثہ ہوا اور وزیرموصوف موقع سے غائب تھے اور چھوٹے وزیر تو بالکل ہی پردہ سکرین سے غائب ہوگئے ۔لیکن جس طرح فوج نے آپریشن ضرب عضب کرکے ملک میں امن وامان قائم کرنے میں سنہرا کردار ادا کیا ۔اسی طرح 26اکتوبر 2015ءکے زلزلے میں بھی آرمی چیف نے فوری احکامات جاری کرکے یہ ثابت کردیا کہ پاک فوج ہر کس قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت چوکس ہے ۔