- الإعلانات -

بلدیاتی انتخابات کی جیت ۔۔۔عوام کو تحفہ مل گیا

uzair-blog

بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ نے فتح حاصل کیا کی یوں محسوس ہورہا ہے جیسے اس نے حاتم طائی کی قبر پر لات مار دی ۔عوام سے پہلے ووٹ مانگے ،انہیں سبز باغ دکھائے کہ اب اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں گے ،عوامی حکومت ہوگی مگر عوام کے دماغ میں ایسا ڈنڈا ٹھوکا کہ اس کا ”بھیجہ“ ہی باہر نکل آیا ۔ادھر فتح کا جسن منایا جارہا تھا کہ ساتھ ہی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کرکے ساری خوشیوں پر پانی پھیردیا۔اچھے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوئے کہ چمن کو پہلا لہو عوام کا ہی پیش کیا گیا ۔یہ تو ایک روایت ہے کیونکہ عوام تک پیدا ہی قربان ہونے کیلئے ہوئی ہے ۔حکومت نے آہستہ آہستہ کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کو وہیں تک پہنچا دیا ہے جہاں پر وہ ایک زمانے میں تھیں ۔بات سوچنے اورسمجھنے کی یہ ہے کہ صرف ایک پیٹرولیم مصنوعات سے مہنگی نہیں ہوتیں ۔ان کے مہنگے ہونے سے ایک مہنگائی کا طوفان جنم لیتا ہے اور جب ہوشربا مہنگائی ہوتی ہے تو اس سے جرائم جنم لیتے ہیں ۔اور جب جرائم جنم لیتے ہیں تو اس سے ملک میںانارکی پھیلتی ہے اور جب انارکی پھیلتی ہے تو اس سے سیاسی حالات خراب ہوتے ہیں اور جب سیاسی حالات خراب ہوتے ہیں تو عوام شہنشاہ سلامت کو چلتا کرتی ہے لہذا ابھی وقت ہے کہ اس شہنشاہیت کے بارے میں سوچا جائے کہ اس کو قائم رکھنا ہے یا نہیں۔