- الإعلانات -

سید مودودی ؒانتقال فرما گئے

asif-blog

بلدیاتی انتخابات کے بعد سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا جا رہا ہے: بھٹو تو ابھی زندہ ہے سید مودودی کی کوئی خبر؟ تو جناب، اطلاعا عرض ہے کہ سید ابو الاعلی مودودی ؒ انتقال فرما گئے ہیں۔یقین نہ آ ئے تو قائدینِ انقلاب حضرت لیاقت بلوچ اور حضرت فرید پراچہ سے پوچھ لیجیے۔ان عالی مرتبت ہستیوں کے نونہالانِ انقلاب ابھی ابھی سید صاحب کی فکر کو زمین میں دفن کر کے گھر لوٹے ہیں۔دین کی ایسی خدمت کسی نے کب کی ہو گی ؟
راز کہ یہ بات ابھی تک البتہ کھُل نہیں پائی کہ سید صاحب کی فکر کے انتقالِ پر ملال کا پرسہ دیا جائے یا اسلامی انقلاب کے قافلہِ حق کے مرکزی قائدین کے ہاں ابن الوقتی کی پیدائشِ پر مبارک دی جائے۔صالحین میں سے کوئی رہنمائی فرما دے۔عین نوازش ہو گی۔