- الإعلانات -

سونیا مودی کے پیچھے پڑ گئی

uzair-blog

نریندر مودی کو کانگریس نے آئینہ دکھا دیا ۔وہ تو پہلے ہی دہشتگرد تھا اس پر سونیا گاندھی نے مہر ثبت کردی کہ ملک میں ہونیوالے جو بھی انارکی ہے اس میں مودی ملوث ہے ۔چونکہ گذشتہ دنوں مودی نے کانگریس کی ڈکٹیشن پر چلنے سے انکار کیا تھا اس وجہ سے سونیا گاندھی نے مودی کا سارا کٹا چٹھا کھول کر رکھ دیا ۔اب پوری دنیا کو بتا دیا کہ حقیقت میں بھارت کا وزیراعظم ایک دہشتگرد وزیراعظم ہے ۔بھارتی جنتا کی دوسری بڑی پارٹی اس بات کو تقویت دے رہی ہے کہ مودی کی تمام تر کارروائیاں امن وامان کو قتل کرنے کے مترادف ہیں ۔چاہے گائے کا مسئلہ ہو،چاہے ذات پات کا ،چاہے امن وامان کا جوبھی امن تہہ وبالا ہورہا ہے وہ سب کچھ مودی کی ایماءپر ہورہا ہے ۔اب مودی کے دن گنے جاچکے ہیں ۔