- الإعلانات -

سونے کی قیمت 800 روپے گھٹ کر 71300روپے تولہ ہوگئی

کراچی: فی تولہ اور فی10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب800روپے اور686 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت7ڈالر کی کمی سے 1278ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب800روپے اور686 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر71300روپے اورفی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر61128روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روہے کی کمی سے870روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 17روپے15پیسے کی کمی سے745روپے88پیسے ہوگئی۔