- الإعلانات -

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

انٹر نیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی ڈالر اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں کو پر لگ گئے۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت تین ڈالر اضافے کے بعد 1479 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 500 اور 428 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر کے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 85 ہزار 850 اور دس گرام 73 ہزار 602 روپے پر پہنچ گئی۔