- الإعلانات -

حکومت نے تیل اور گیس کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے مالی سال کی پہلی ششماہی میں پی ایس ڈی پی کے تحت 288 ارب 10 کروڑ روپے جاری کئے ، ذرائع پٹرولیم ڈویژن

حکومت نے تیل اور گیس کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 288 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد جاری کئے ہیں جن سے ملک میں پٹرولیم کے منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔ پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں تیل اور گیس کے شعبے کے مختلف شعبوں کے لئے مجموعی طورپر 581 ارب 81 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اب تک بلوچستان میں نوشام اور بہلول کے علاقوں میں کوئلے کی تلاش کے منصوبوں کے لئے 42 کروڑ 20 لاکھ روپے جاری کئے جا چکے ہیں جبکہ اس مقصد کے لئے مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے ۔ پاکستان پٹرولیم اوور ہائوس کی توسیع کے لئے 7 کروڑ روپے میں سے اب تک 5 کروڑ 40 لاکھ روپے جاری کئے جاچکے ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کے لئے تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ اس کے علاوہ ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کی اسلام آباد، لاہور، پشاور ، کوئٹہ میں ٹیسٹنگ کی سہولیات کو بہتر بنانے اور آئی ایس او سرٹیفکیشن کے لئے 6 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں