- الإعلانات -

پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے29 کروڑ 32 لاکھ روپے جاری

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرموں میں پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 29 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 58 کروڑ 18 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے جیولاجیکل سروے پاکستان کے لئے 16 کروڑ 66 لاکھ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن پاکستان کے لئے 5 کروڑ 40 لاکھ، پٹرولیم ٹیسٹنگ لیبارٹری اسلام آباد کے لئے 6 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں