- الإعلانات -

عالمی ادارہ صحت کا ہنگامی صورتحال کا اعلان

عالمی ادارہ صحت کے کورونا وائرس کے پھیلائو کی صورتحال کے باعث ہنگامی صورتحال کے اعلان کے بعد ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلائو کے باعث گزشتہ روز عالمی سطح پر ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا تاہم سفر اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی کی کوئی ہدایت نہیں کی، جس کے فوراً بعد جمعے کو ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایشیا میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے صبح کے اوقات میں نرخ 90 سینٹ بڑھ کر 59.19 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.03 ڈالر اضافے کے ساتھ 53.17 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ یاد رہے کہ رواں ہفتے کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں 4 فیصد کے قریب کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ چین اور پھر دوسرے ملکوں میں کورونا وائرس کے باعث پیداواری و کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونا ہے