- الإعلانات -

عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کم ہوگئی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس قیمت 11 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 450  روپے اور 385  روپے کی کمی ہوگئی۔ 

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کی کمی ہوئی اورعالمی بازار میں فی اونس سونا 1579  ڈالر پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 450 روپے اور 385 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی،  پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 91 ہزار 50 اور دس گرام سونے کی قیمت کمی کے ساتھ 78 ہزار 60 روپے ہوگئی۔