- الإعلانات -

یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی،ایشیا میں اضافہ

 یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی جبکہ ایشیا میں معمولی اضافہ ہوا جس کی وجہ کورونا وائرس سے پیدا غیر یقینی اقتصادی صورتحال ہے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.2 فیصد گر کر 1581.38 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1584.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ معمولی تبدیلی کے ساتھ 1582.08 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1585.30 ڈالر فی اونس طے پائے